

|
The Anjuman Taraqqi Urdu owes its origin to the All India Muslim Educational Conference, set up by the great social reformer and educationist Sir Sayad Ahmed Khan in 1886. Sir Sayed was elected the first Secretary of the Conference and remained in this office till his death on 27th March. The basic purpose of the Conference was (i) to encourage Indian Muslims to go in for modern education and (2) to persuade Muslims from all over India to establish schools and colleges on the pattern of Mohammedan Oriental College, which was later, renamed Aligarh Muslim University. |
محمڈن اورینٹل کالج کے قیام کے بعد ہندوستان کے عظیم ریفارمر اور ماہرِ تعلیم سرسید احمد خاں کو خیال آیا کہ محمڈن اورینٹل کالج شمالی ہند کے ایک چھوٹے سے حصّے کے طالب علموں کی ضرورت پوری کرسکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کالج کے انداز پر تمام ہندوستان میں تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جائے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کو جدید تعلیم کی اہمیت کا احساس دلایا جائے۔ محدود وسائل کی و جہ سے سرسیدخود یہ کام نہیں کرسکتے تھے۔ اس لیے انھوں نے ۶۸۸۱ءمیں محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کے نام سے ایک تنظیم قائم کی۔ یہ تنظیم ہر سال ہندوستان کے کسی علاقے میں کانفرنس منعقد کرکے وہاں کے لوگوں میں جدید تعلیم کی تبلیغ کرتی۔ |
|